پاکستان

کوئٹہ، کالعدم اہلسنت و الجماعت رمضان مینگل گروپ کا پولیو سینٹر پر خودکش حملہ، ۱۳ پولیس اہلکار شہید

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جانبحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش ہوسکتا ہے۔

دھماکے میں زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، سرفراز بگٹی کےمطابق شہیدہونے والوں میں 13 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شامل ہے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 سے 8 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

سینیئر ڈاکٹر رشید جمالی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 5 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

واضح رہے کہ کوئٹہ میں اس قبل ہونے والے دھماکوں میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کے رمضان مینگل گروپ کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت چکے ہیں، اس کے باوجود اسے گرفتار نا کیا جانا باعث تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button