پاکستان نے سعودی عرب کو فوج دینےسے انکار کردیا، دیگر شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی
شیعیت نیوز: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر سر تاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہے لیکن سعوی عرب میں زمینی فوج نہیں بھیج رہے کسی ملک میں فوج بھیجنا پالیسی کے خلاف ہے۔ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجے گا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستانی فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی۔ خارجہ امور کمیٹی نے سعودی عرب ایران تنازٕع میں حکومتی پالیسی کی حمایت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشیدگی کی خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔
ذہن نشین رہے کہ سعودی شہزادوں کا بار بار پاکستان آنے کا مقصد پاکستان کو 34 ممالک کے اسرائیلی اتحاد میں شامل کرنے پر راضی کرسکیں اور پاک افواج کو اس جنگ میں زمینی طور پر داخل کرسکیں، تاہم پاکستان نے اپنی فوج کو زمینی طور پر دینے سے سعودی عرب کو صاف انکار کردیاہے۔
واضح رہے کہ ایران نے اس اتحاد کو اپنےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اتحاد اسرائیلی ایما پر بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب نواز شریف کی حکومت نے پاکستان کی دیگر جماعتوں کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیاہے، جبکہ اپوزیش جماعتوں سمیت تمام پالیمانی جماعتوں نے اس اتحاد میں شامل ہونے کی مخالفت کی تھی اور اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں حل کا مشورہ دیا تھا۔








