مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو فلسطینیوں کی شہادت

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان ان پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ جمعے کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان تل ابیب میں صیہونیت مخالف کارروائی میں ملوث تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو پچاس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button