پاکستان

پاکستان کے شیعوں کی سیاسی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی

شیعیت نیوز: پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کی آفیشل ویب سائیٹ کو بھارتی ہیکر ز نے آج صبح ہیک کرلیا تھا، جیسے شیعہ ویب سائیٹ ایڈمینسٹریشن نے بلاک کرکے ویب سائیٹ کو بازیاب کرلیا ہے۔

شیعیت نیوز کے نمائدے کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح تنظیم کی ویب سائیٹ www.mwmpak.org کو بھارتی ہیکر ز نے ہیک کیا تھا،جس پر پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے افسر کی بیٹی کی تصویر جاری کی گئی تھی، اطلاع ملتے ہیں تنظیم کی ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ویب سائیٹ بھارتی ہیکرز سے بازیاب کروالی ہے۔

mwmwebhack.jpg

انہوں نے کہا کہ بھارت ازل سے پاکستان کا دشمن ملک رہا ہے، جب پاک بھارت دوستی کی راہ ہموار ہورہی ہے ایسے میں بھارتی انتہا پسند ہندو طالبان کی جانب سے پاک بھارت تعلقا ت کو خراب کرنے کے لئے پٹھان کوٹ جیسے واقعات گھڑے گئے ہیں، جبکہ کوئی شواہد نہیں کہ اس میں پاکستان ملوث ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جیسے ناکام بنایا گیا۔

MWMwebhack.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button