پاکستان

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ناکام اب وزیر دفاع پاکستان کے دورے پر

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ہزاروں معصوم یمنی بچوں، عورتوں اور مردوں کے قاتل محمد بن سلمان کل بروز اتوار پاکستان کا دورہ کریں گے دو روز قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں مختلف رہنماوں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ سعودی عرب پاکستان سے فوجی مدد مانگ رہا ہے جبکہ پاکستان کی فوج خود پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔

سعودی عرب کے اس وزیر دفاع محمد بن سلمان کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورے کے بعد اچانک پاکستان آنا اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ جس ایجنڈے کو پاکستان لے کرآئے تھے اس میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔لہذا اب اُس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے محمد بن سلمان جو سعودی عرب کے کراون پرنس اور وزیر دفاع بھی ہے اس وقت موجودہ بادشاہ کا بیٹا ہونے کے ناطے طاقت کا سرچشمہ بھی ہے پاکستان آرہے ہیں۔

پاکستانی حکام ایران کے خلاف کسی فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے گریز کررہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ ایران کے خلاف ہے سعودی عرب نے کبھی اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل نہیں دیا بلکہ یمن اور ایران کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب کے اس اتحاد میں بعض اسلامی ممالک نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

 عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر امداد کررہا ہے جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کو بہانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button