دنیا

یمن میں سعودی عرب کا جنگی جرائم کا ارتکاب اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یمن کی شہری آبادی پر کلسٹر بموں سے استفادہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ اسپتالوں، شادی گھروں، تجارتی مراکز اور شہری آبادی پر بمباری جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہے اور یمن میں سعودی عرب نے ہوائی بمباری میں ان تمام جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے  گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ سعودیہ نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کی شہادت کے بعد یمن پر بمباری مزید تیز کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button