منافقت کی حد: شیخ نمر کی شہادت پر خاموش مُلا بنگلہ دیش میں جماعتی امیر کی پھانسی پرچیخ اٹھے
شیعیت نیوز: حال ہی میں شیخ «نمر باقر النمر» کی شہادت پر مختلف رد عمل سامنے آئے ۔ ایک طرف عالمی سطح پر پیروان اہل بیت سخت احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں تو دوسری طرف انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور شدت پسند سلفی افکار کے علما خاموش تماشائی بنے رہیں البتہ کچھ سعودی تکفیری علما نے اس پھانسی پر خوشی کا بھی اظھار کیا
مگر صرف چند روز کے فاصلے پر بنگلہ دیش میں یہی علما جماعت اسلامی سربراہ کے پھانسی حکم پر چیخ پڑے ہیں۔
شیخ نمر کی شہادت کو سعودی عرب کا اندرونی معاملے قرار دینے والے پاکستانی و سعودی ملا جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیرکی پھانسی پر سیخ پا ہیں ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟
سعودی شدت پسند ملا«سلمان العودة» نے اس حکم کی شدید مذمت کی ہے اوراپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے علما اس حکم کے خلاف متحد ہوجائیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی «بان کی مون» کو خط لکھ کر اس حکم کی مذمت کی ہے
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے شیخ نمر کی پھانسی پر بے شرمانہ انداز میں خاموشی اختیار کیا تھا.