پاکستان

شیخ نمر کے قاتل آل سعود کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد،عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئی

شیعیت نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں میں سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ نمرباقر النمر کی سعودی عرب کے جلادوں کے ہاتھوں سفاکانہ شہادت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے پاکستانی مسلمانوں نے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگا کر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں باالخصوص دارالخلافہ اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی آمد کےموقع پر شیدد احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، یہ مظاہرہ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ نمرباقر النمر کی سعودی عرب کے جلادوں کے ہاتھوں سفاکانہ شہادت کے خلاف کیا گیا۔

شیعیت نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ کی آمد کے خلاف حمایت مظلومین جہاں فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں آل سعو د کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے ہاتھ بھی شیخ نمر کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،ہم اس قاتل سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی مذمت و مخالفت کرتے ہیں، مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی بھی سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے پرہیز کرے ۔

 مظاہرین نے آل سعود مردہ باد ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے آل سعود کو خطے میں امریکی پٹھو قراردیا ہے۔ مظاہرین نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطلبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حامیوں اور مسلمانوں کے قاتلوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button