پاکستان

آج داعش سے انسانیت کو بچانے کے لئے شیعہ اتحاد میدان میں ہے،ایاز امیر

شیعیت نیوز : پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ایازا میر نے اپنے کالم داعش کے خلاف ایران ،حزب اللہ اور روس کا اتحاد کے عنوان پر تجزیہ لکھتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف سنی ریاستیں یا مغربی ممالک نہیں بلکہ شیعہ ریاستیں اور ان کی معاونت کے لئے میدان میں موجود روس دفاعی حصار ہیں، اگر داعش کا شکست دی جانی ہے تو یہ نیکی اس الائنس کے ہاتھوں انجام پائے گی، امریکہ جن جنگجو دوستوں کو تربیت دے کر داعش کے مقابلے میںاتارنے کی کوشیش کی ، اس کا مطلق فائدہ نہ ہوا، یہ پروگرام مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔

ایاز امیر نے لکھا کہ عرب ممالک جو کہ گفتار کے غازی ہیں میدان میں اتر کر داعش کا مقابلہ میں آنے کا حوصلہ نہیں رکھتے،شام کے حوالے سے یہ سب کاغذشیر ہیں، جبکہ زمینی جنگ اصل میں حز ب اللہ اور اسد کی فوج لڑرہی ہے، جنکی پشت پناہی ایران و روس کررہے ہیں،اس وقت داعش سے صرف شام و عراق کو خطرہ نہیں بلکہ یورپی زندگی کو خطرہ ہے،لیکن خطرہ محض انسانیت کے لئے نیک تمناوں کے اظہار سے ختم نہیں ہوگا، اس کے مقابلے میں صرف شیعہ اتحاد ہے، انسانیت کو بچانے کے لئے یہی ڈھال میدان میں ہے۔ کیا امریکا اور مغربی ممالک اس بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں؟

20160105234819.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button