پاکستان

WSMTسوشل میڈیا ٹیم کی کامیابی، ایکسپریس نیوز نے معافی مانگ لی

شیعیت نیوز: گذشتہ روز ۳ جنوری کو ایکسپریس نیوز پر سعودی نمک خور صحافی احمد قریشی کے پروگرام پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم  نے شدید احتجاج کیا، یہ احتجاج رنگ لایا اور ایکسپریس نیوز   نے اس پروگرام کی وجہ سے شیعیان علی علیہ سلام کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایکسپریس نیوز کی اتنظامیہ نے کہا کہ ۳ جنوری کے پروگرام میں ناظرین کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر ناظرین سے معافی مانگتے ہیں، ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں پیش کی جانے والی رائے سے متفق نہیں جبکہ معاملے کی اہمیت کو مدِ نظر ضروری اقدامات اُٹھا لیے گئے ہیں۔

CX3_dCwUwAAYt-P.jpg

اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے شدید احتجاج کیااور اس پروگرام میں احمد قریشی کی جانب سے آل سعود کی حمایت میں دیئے جانے والے بیان اور شیخ النمر کو دہشتگرد قرار دینے پر احمد قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

twitter.jpg

اسکے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سوشل میڈیا ٹیم نے رابط کرکے ایکسپریس نیوز کے مالک اور احمد قریشی کو  احتجاجی کالز کرنے پر آمادہ کیا ، اس عوامی رد عمل کے بعد ایکسپریس نیوز نے معافی مانگ لی ہے۔

twitter2.jpg

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ اپنے ادارے میں بیٹھے تین ناسوروں  احمد قریشی، مولانا طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان سے اپنے میڈیا آوٹ لیٹ کو پاک کریں، کیونکہ ان تینوں افراد کا مقصد مذہبی منافرات پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنا ہے، اگر ایکسپریس کے مالک سلطان لاکھانی یہ کام کرنے سے قاصر ہیں تو ہم ان تینوں افراد کے جرائم میں سلطان لاکھانی کو بھی شریک جرم قرار دینے پر مجبو ہونگے۔

twitter1.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button