پاکستان

شیخ نمر کی شہادت پر عوامی ردعمل کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں شدید عوامی رد عمل کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق کل سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس میں وہ 34ممالک کے نام نہاد اتحاد میں پاکستان کو شامل کرنے کے حوالے سے سول و عسکر ی قیادت سے کرنی تھی، تاہم آیت اللہ باقر النمر کی شہادت کے پاکستان کی شیعہ و سنی عوام کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف شدید ردعمل کے کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے، اطلاع کے اب وہ یہ دورہ ۷ جنوری کو کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ۳ جنوری کو سعودی عرب کےمعروف شیعہ رہنماآیت اللہ باقر النمر کا سر قلم کردیا تھا جسکے بعد دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button