پاکستان

احمد قریشی ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جائے

شیعیت نیوز:  پاکستان کے تمام شیعہ مسلمان مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکسپریس نیوز کا اینکر پرسن احمد قریشی جو مسلسل کئی عرصہ سے ملک پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے،اسے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد سعودی خور اینکر پرسن احمد قریشی سعودی عرب کو سنی مسلمانوں کو نمائندہ قرار دیتے ہوئے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر المنر کی شہادت پر آنے والےرد عمل کو فرقہ واریت قرار دیکر خو د ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ابھارنے کی کوشیش کررہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب سنی کی نمائندگی نہیں کرتا ، بلکہ مخصوص ایک خاند ان اور طبقہ کی نمائندہ حکومت ہے جو اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو کافر سمھجتے ہیں۔

شیعیت نیوز کے مطابق ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام میں سعودی نمک خور احمد قریشی نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بلا کسی ثبوت دہشتگرد قرار دیااور سعودی عر ب کے اس اقدام درست قرار دینے کے لئے بھونڈے دلائل پیش کیے، جبکہ اسکے پاس ایک ثبوت بھی نہیں ہے کہ شیخ النمر دہشتگر د تھے سوائے اسکے کہ سعودی عرب کی متعصب حکومت نےا نہیں دہشتگرد قرار دیا ہے، جبکہ حقیقت میں شیخ النمر کا قصور یہ تھا کہ اپنی آزادی کا مطالبہ رکھتے تھے،جو سعودی عرب میں جمہوریت کی بالادستی اور جنت البقیع کی تعمیر کے خواہش مند تھے، جبکہ سب سے بڑا جرم انکا یہ تھا کہ وہ ایک شیعہ عالم و فقہی تھے۔

احمد قریشی کی جانب سے ایک آیت اللہ کی توہین پر مکتب اہلیبت علیہ سلام میں شدید نفر ت و غم و غصہ پھیلا ہوا ، شیعیت نیو ز نے عوام رائے معلو م کی تو عوام نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت کو ابھارنے اور مکتب اہلیبت علیہ سلام کے مقدسات کی توہین کرنے کے جرم میں احمد قریشی کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،ورنہ ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button