دنیا

داعش اور شدت پسندی کا توڑ کرنیکا منصوبہ، ریاستی گورنروں کی میٹنگ طلب

جموں و کشمیر سمیت بھارت کی حساس ریاستوں میں داعش کے خطرے اور نوجوانوں کی طرف سے شدت پسندی اختیار کرنے کے توڑ کے لئے مرکزی حکومت نے فروری میں تمام ریاستوں کے گورنروں کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں صدر ہند کے علاوہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ داعش کی طرف سے دیگر ممالک پر حملوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں بھی اس کا توڑ بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت داعش کے نظریات سے نوجوانوں کے مائل ہونے کا توڑ کرنے کے لئے سر، ایڑی کا زور لگا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں نئی دہلی میں فروری کے ماہ میں دو روزہ میٹنگ طلب کی ہے جس میں حساس ریاستوں بشمول جموں و کشمیر کے گورنر بھی شرکت کریں گے۔ 9 اور 10 فروری کو منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں دیگر معاملات کے علاوہ سرحدی ریاستوں کی اندرونی سلامتی اور پاکستان و چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تبادلہ خیال کو ایجنڈا پر سب سے اُوپر رکھا گیا ہے جبکہ گورنروں کی اس کانفرنس میں ماﺅ وادی تنظیموں اور دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کو ریاستوں میں لاگو کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button