مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کے دن مغربی کنار ے علاقے حوارہ میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی عمریں سترہ اور تیئس برس بتائی گئی ہیں۔ صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔ صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button