یمن

سعودی عرب، بڑے شیطان امریکہ کا مطیع، تابعدار اور پیروکار ہے،انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہعبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرکے ماڈرن عرب جاہلیت کا ثبوت دیا ہے اور سعودی عرب  بڑے شیطان امریکہ کا مطیع، تابعدار اور پیروکار ہے۔ انھوں نے عید میلاد النبی (ص) کی آمد کے موقع پر کہا کہ ہمارے نبی کریم نور رحمت، محبت اور انسانیت کے علمبردار، حامی اور طرفدار تھے اور انھوں نے مسلمانوں کو یہی درس بھی دیا ہے لیکن آج سعودی عرب میں پیغمبراسلام(ص)  کی تعلیمات کو نابود کرکے وہاں ابو جہل و ابو لہب ، ابو سفیان ، معاویہ اور یزید کی پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں اور دشمنان اسلام کی پالیسیوں کو اسلام کے نام پر دنیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے اور وہابی دہشت گردی بھی سعودی عرب کی اسلام دشمن اور اسلام مخالف پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امت مسلمہ آج جس بحران کا شکار ہے اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ بعض مسلمان اسلامی تعلیمات سے منحرف ہوگئے ہیں اور وہ امریکی ، اسرائیلی اور شیطانی محاذ میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اگر کل عرب جاہل شمشیر اور خنجر کے ساتھ قتل و غارت کرتے تھے آج سعودی عرب، امارات اور امریکہ جیسی جاہل اور نادان اور شیطانی طاقتیں پیشرفتہ ہتھیاروں کے ذریعہ بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہی ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے نام نہاد اسلامی نظام کے باطل اور منحرف ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ وہ  مکمل طور پر بڑے شیطان امریکہ کا مطیع، تابعدار اور پیروکار ہوگیا ہے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے لئے کام کررہا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امت مسلمہ میں جاری بحران کا اصل ذمہ دار سعودی عرب ہے کیونکہ سعودی عرب امریکی پالیسیوں کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو طاقتور بنا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی نظام کفر و شرک اور طاغوتی پالیسیوں پر گامزن ہے اور سعودی عرب اور اس کے امریکی طرفدار آج عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ باب المندب میں امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل ، امارات ، داعش اور القاعدہ  سب متحد اور ایک صف میں تھے لیکن اسلامی مزاحمتی تحریک اور یمنی فورسز نے سب  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بلیک واٹر کے دہشت گرد بھی شامل تھے۔

عبداملک الحوثی نے کہا کہ حرمین شریفین کو آج آل سعود ، امریکہ، اسرائیل، القاعدہ ، داعش اور بلیک واٹر کے خطرناک عناصر سے خطرہ لاحق ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ آل سعود کے ناپاک عزائم کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہیں اور بڑے شیطان امریکہ کے غلام  سعودی عرب کے مکر و فریب سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button