عراق

عراق، مجاہدین نے رمادی شہر کو داعش کے قبضہ سے آزاد کروالیا

شیعیت نیوز؛ رپورٹ کے مطابق بغداد سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رمادی شہر کی سڑکوں پر عراقی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی کے بعد عراقی فوجیوں نے اپنے ملک کا پرچم اس شہر کی عمارتوں پر لہرا دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے منگل کے روز فضائیہ کی مدد سے کئی اطراف سے رمادی شہر پر حملہ کیا اور اس شہر کے اہم علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد رہائشی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی شروع کی۔

فرانس کے چینل چوبیس نے اسی طرح عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے رمادی شہر میں داخل ہونے کی تصاویر بھی نشر کیں۔

رمادی پر داعش کے دہشت گردوں نے سات ماہ پہلے قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button