پاکستان

ملک بھر میں ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا

انقلاب اسلامی کے بانی اور دنیائے تشیع کے رہنما آیت اللہ امام خمینی (ره) نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تھا، یہ حکم خاتم النبین حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت کے حوالے سے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پائے جانے کی بنیاد پر دیا گیا تھا، شیعہ 17 ربیع الاول جبکہ اہلسنت حضرات 12 ربیع الاول کو ولادت رسول خدا (ص) مناتے ہیں، اسی بنیاد پر امام خمینی (ره) نے حکم دیا کے 12 تا 17 ربیع الاول تمام مسلمان ہفتہ وحدت کے عنوان سے منائیں تاکہ استعمار اور دشمن اسلام کو مسلمانوں میں اختلافی بات کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہفتہ وحدت بافرمان امام خمینی (رح) منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں وحدت کی مناست سے مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں جس میں شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کے علماء کرام شرکت کرکے وحدت کے پیغام کو عام کرتے ہیں، پاکستان بھر میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد ہونگے، اسی سلسلے میں 12 ربیع الاول کو شیعہ علماء سمیت پوری قوم اہلسنت کے جلوس میں شرکت کرتے ہیں سبیلیں لگاتے ہیں اور وحدت کے پیغام کو عملی جامعہ پہناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button