پاکستان

سوائے تکفیریوں کے کل عاشقان مصطفیٰ عید میلاد النبی (ص) عقیدت سے منائیں گے

شیعیت نیوز: دنیا بھر کی طرح کل پاکستان بھر میں عاشقان مصطفیٰ (ص) اپنے آخر نبی کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منائیں گے، اس سلسلے میں میلاد کی محافل سمیت جلوس برآمد ہونگے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ۱۲ ربیع الاول مسلمانوں کے آخر پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا یوم ولادت ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں مسلمان اپنی نبی کا یوم ولادت عقید ت واحترام سے مناتے ہیں، کل پاکستان بھر میں یوم ولادت کی مناسبت سے جلوس برآمد ہونگے،جبکہ خصوصی محافل بھی منعقد کی جائیگی۔

دوسری جانب شیعیان حیدر کرار کی جانب سے ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول بفرمان امام خمینی ؒ ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے، اس مہم کا اعلان  انقلاب اسلامی کے  بانی آیت اللہ روح موسوی خمینی کی جانب سے کیا گیا تھا تا شیعہ و سنی مسلمان مل کر اپنے آخری پیغمبر کا یوم ولادت منائیںاور پیغمبر اسلام کی ذات بابرکت سے استفاد کرتے ہوئے اپنے اختلافات کو پس پردہ ڈال کر اتحاد کا مظاہر ہ کریں۔

دوسری جانب مسلمانوں میں موجود ایک گروہ اس سعادت سے محروم رہے گا جو ہمیشہ سے میلاد کی محافل کی مخالفت کرتا آرہا ہے، لہذا ۱۲ ربیع الاول کے روز سوائے تکفیریوں کے سب مسلماں میلاد النبی (ص) کی خوشیاں منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button