پاکستان

نواز حکومت نے امریکی دباؤ میں آکر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترک کیا ,شیری مزاری

شیعیت نیوز : شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی نظریں گیس بحران پر بھی ہیں، خیبرپختونخوا میں صوبے کی ضرورت سے زیادہ گیس موجود ہے لیکن وفاقی حکومت وہا ں پوری گیس فراہم نہیں کررہی ، نواز حکومت نے امریکی دباؤ میں آکر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترک کیا اور تاپی منصوبہ کے پیچھے بھاگ رہا ہے،امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ناکام کرنے کیلئے ہمیں تاپی منصوبہ کا خواب دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبہ کی کامیابی افغانستان میں امن سے جڑی ہوئی ہے، تاپی منصوبہ کیلئے جو کمپنی بنائی گئی ہے اس میں ہندوستان کا حصہ بھی ہے، ہندوستان اس طرح پا کستا ن سے زمینی رسائی اور بہت سی معاشی سہولیات مانگ سکتا ہے جو شاید ہم نہیں دینا چاہیں۔

وزیر پڑولیم خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تاپی اور پاک ایران گیس پائپ لائن علیحدہ منصوبے ہیں، دونوں منصوبے مکمل کیے جائیں گے، تاپی منصوبے میں پاکستان کا کوئی خرچہ نہیں ہورہا ،تمام سرمایہ کاری ترکمانستان کررہا ہے، تمام گیس فیلڈز پائپ لائنز سے جوڑ دی گئی ہیں.

ان خیالات کا اظہار ا ان دونوں حضرات نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button