پاکستان

نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر متحدہ علماٗ محاذ کی مذمت

شیعیت نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام نائیجیریا کمیونسٹ حکومت کی جانب سے 500عزاداروں کی شہادت اور سینکڑوں افراد کو زخمی اور آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی گرفتاری کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا۔اس موقع پر مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین،مولانا انتظارالحق تھانوی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مفتی شمیم خان،علامہ سجاد شبیر، علامہ غلام مصطفی رحمانی،علامہ علی کرارنقوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ عبداللہ جوناگڑھی سلفی، علامہ شاہدین اشرفی ودیگر نے جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میںاحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں پر نائیجیریا حکومت کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی فوری رہائی اور مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button