پاکستان

سانحہ پارچنار اور نائیجیریا میں شیعہ نسل کشی کے خلاف کل آئی ایس او ملک گیر احتجاج کریگی

شیعیت نیوز: سانحہ پارہ چنار اور نائیجیریاءمیں آیت اللہ ابراہیم زکی کی کرفتاری کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ۱۸ دستمبر بروز جمعہ یوم احتجاج کے طور پر منائی گئی۔ اس دن پاکستان بھر کی جمعہ کے اجتماعات کے بعد ملک کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ جبکہ آئی.ایس.او کے دفتر و لائبریری پر سیاہ چم لہرائیں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی.ایس.او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے المصطفی ہاوس سے جاری اعلامیہ میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلومین جہاں کی حمایت میں صدا احتجاج بلند کرنا ، ہر ذی شعور شخص کی ذمہ داری ہے۔پارہ چنار دھماکے اور نائجیرین حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا ، تمام پاکستانیوں کا اہم فریضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button