پاکستان

سانحہ پشاور اے پی ایس تاریخ پاکستان کا ایک سنگین واقعہ ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ برس 16 دسمبر کو ہونے والا سانحہ پشاور اے پی ایس حملے میں 140 سے زائد افراد کی شہادتیں جن میں سے اکثریت معصوم طلبا کی تھی کی پہلی برسی کے موقع پر سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اہل خانہ سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ سانحہ پشاور تاریخ پاکستان کا ایک سنگین واقع ہے۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک میں امن و امان ممکن نہیں۔ عوام کے ذہنوں میں حکومتی کارکردگی سے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں پاراچنار جیسے سانحات کیوں رونما ہورہے ہیں؟ سانحہ پشاور اے پی ایس، سانحہ پارا چنار و ملک میں ہونے والے دیگر سانحات اور دہشتگردی و شدت پسندی کے واقعات سے متعلقہ حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تحمل، روشن خیالی اور تعلیم کو فروغ دے کر دہشت گردوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارا دشمن ملک میں نفرت، فرقہ بندی اور انتہاپسندی چاہتے ہیں اور ہم انھیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ دہشتگردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button