دنیا

نائیجیریا: فوجیوں نے اپنے ظلم کو چھپانے کے لئے شہداء کے جنازوں کو دفن کرنا شروع کر دیا

نائیجیریا میں مورخہ 12دسمبر کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ نائجیرین فوج کے حملے میں شہید ہونے والے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کے جنازوں کو فوج نے اجتماعی قبور میں دفن کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین فوج نے اپنے سفاکانہ مظالم کی پردہ پوشی کرنے کے لئے شہداء کے جنازوں کو اجتماعی قبور میں دفن کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ حقائق آشکا ر نہ ہو سکیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے شہر زاریامیں مورخہ 12دسمبر کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ نائجیرین فوج کے حملے میں اب تک ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں،نائیجیریا کے شہر زاریا میں ہفتے کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ فوج نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہبر شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کی رہائش گاہ سمیت علاقے کی سب سے بڑی عبادت گاہ بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر بھاری اسلحہ سے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار شیعہ مسلمان شہید ہو ئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button