عراق

سعودی عرب، مشرق وسطی کے علاقے میں بحران کا باعث ہے: العامری

العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہےکہ علاقے کی تمام مشکلات، سعودی عرب کی مداخلت کی وجہ سے وجود میں آئی ہیں اور شام میں عام شہریوں کے قتل عام اور بحران کی ذمہ دار سعودی عرب اور قطر کی حکومتیں ہیں- کیوں کہ سعودی عرب اور قطر، تکفیری گروہوں کا نظریاتی اورفکری سرچشمہ ہیں-

ہادی العامری نے کہا کہ جو افراد بھی یمن، عراق، لبنان اور مصر کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں وہ صیہونی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں اس لئے ان کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے-

عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے ترکی کی حکومت کو بھی عراق میں اپنے فوجی بھیجے جانے کی بابت خبردار کیا ہے-

واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ چار دسمبر کو عراقی کرد پیش مرگہ ملیشیا کو تربیت دینے کے بہانے اپنے سیکڑوں فوجی عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہر موصل کے نزدیکی علاقے میں داخل کردیئے تھے جس کے بعد سے بغداد اور انقرہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

عراق نے ترک فوجیوں کی واپسی کے لئے ترکی کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی تھی لیکن ترک حکومت نے اعلان کیا کہ اس کے فوجی عراق سے نہیں نکلیں گے۔ عراقی عوام اور حکام نے ترکی کے اس اقدام کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button