پاکستان

پارا چنار دھماکہ، دہشتگردی کیخلاف کرم ایجنسی میں یوم سوگ، چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند

کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار میں دھماکے کے بعد ہر طرف سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ ایجنسی بھر میں واقعے کے خلاف یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس اور 70 زخمی ہے۔ جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ پارا چنار میں دہشت گردی کے بعد کرم ایجنسی کی فضا سوگوار ہے۔ سیاسی اور قبائلی رہنماوں کی اپیل پر ایجنسی بھر میں تین روزہ سوگ کا آج پہلا دن ہے۔ ایجنسی بھر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ واقعے سے متعلق لیفٹیننٹ کرنل یاسر بشیر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی بھر میں سکیورٹی پہلے ہی سخت تھی۔ اب مزید سخت کردی گئی ہے۔ ادھر دہشت گرد واقعے زخمی چند افراد ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیرعلاج دس سے زیادہ زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاراچنار میں اتوار کو دہشت گردوں نے اس وقت بزدلانہ کارروائی کی جب شہری عیدگاہ مارکیٹ کے بازار میں گرم کپڑوں اور دیگر سامان کی خریداری کر رہے تھے۔ کرم ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ امجد علی خان کا کہنا تھا دہشت گردی میں 35 کلوگرم بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے جوتوں کے ٹھیلے کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button