پاکستان

کراچی مئیر اختیارات معاملہ: شیعہ علماٗ کونسل ،MQM کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور احتجاج کریگی

شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق شیعہ علماٗکونسل کی جانب سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد منتخب میئر کا با اختیار نہ ہونا شہریوں کو مزید مشکلات کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ حکومت کو چایئے کے میئر کو بااختیار بنانے کے لیے اسمبلی میں جو قرارداد پاس کی گی ہے اُس کو ختم کرکے آئین کے اندر جو میئر کے اختیارات ہے اُس کو بحال کیا جائےتاکہ شہر کراچی میں ترقیاتی کام وعوامی مشکلات کا مداوا ہو سکے، اگر اختیارات نہ دئیے گے تو شہر کراچی مزید بحرانات کا شکار ہو جائے گا، جو عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا میئر سے متعلق جو آئین میں اختیارات موجود ہیں اُس کو نہ دینا صوبائی حکومت کی بدنیاتی پر منحصر ہے۔

متحدہ قومی مومنٹ نے میئر کے با اختیار ہو نے کے لیے جو موقف اختیار کیا ہے، شیعہ علماء کو نسل اس کی بھرپور تائید کرتی ہے شہر کراچی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے، شہر کی سڑکیں مخدوش حالت میں ہیں ایسی صورت میں میئر با اختیار نہ ہوا تو روشنیوں کا شہر کراچی مزید اندھیروں میں ڈوب جائے گا ۔لہذا اگر حکومت نے اگر میئر کو آینئی اختیارنہیں دیئے تو شیعہ علماء کو نسل پاکستان احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، سپریم کورٹ کو چائیے عوامی مشکلات کے حل کے لیے سوموٹو ایکشن لے۔

20151212002830_1.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button