مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مظالم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی قیدیوں کے حقوق کے لئے سرگرم ادارے کے سربراہ حمد تقی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کو بحرین کی جیلوں میں غیر قانوںی اقدامات اور قیدیوں کی حقوق کی پامالی کے حوالے سے گذشہ سال مئی کے مہینے سے لیکرتیس اپریل 2015 تک ایک سو اٹھائیس شکایات اور 598 مدد کی درخواستیں ملی ہیں جن کا گذشتہ سالوں سے اگر موازنہ کیا جائے تو ان شکایات میں 375 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

حمد تقی کے مطابق زیادہ تر شکایات” جو "نامی جیل کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں۔ان شکایات میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک،ان کی توہین اورانکے بنیادی حقوق کی پامالی سے متعلق ہیں۔

یاد رہے بحرین میں 2011 سے آل خلیفہ حکومت کی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جا ری ہے۔اس پرامن عوامی تحریک میں ہزاروں افراد کو گرفتاراور سینکڑوں کو زخمی اور شہید کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button