مشرق وسطی

حلب اور لاذقیہ میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی فوج نے منگل کو جنوبی حلب کے مضافات میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے، زیتان اور القلعجیہ علاقوں میں مکمل امن قائم کردیاہے- شامی فوج نے اسی طرح مختلف دہشت گردوں سے وابستہ چار دہشت گردوں کو زیتان اور القلعجیہ علاقوں میں گرفتار کرلیا ہے- شام کی فوج نے شہر حلب کے شمال میں الخالدیہ علاقے میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے بعد اس علاقے پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے-

شامی فوج کے توپخانے اور میزائیل یونٹ نے بھی مشرقی حلب کے مضافات میں واقع تھرمل پاور کے اطراف میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- شام میں جھڑپوں کے دوران، دہشت گرد گروہ” ثوار الشام” کا فوجی عہدیدار یاسر ابوسعید ہلاک ہوگیا ہے- اسی طرح شامی فوج نے لاذقیہ کے شمالی علاقے عکو میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا-

ایسے میں جبکہ شامی فوج اور دہشت گرد گروہ "بوز الخربہ” کے اطراف میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں، شامی فوج نے فضائی حملہ کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-شامی فوج نے شمالی لاذقیہ کے مضافاتی علاقے "کفر دلبہ” میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اس پر کنٹرول حاصل کرلیا- اس جھڑپ میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button