مقبوضہ فلسطین

فلسطین: مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا

قدس نیٹ نے فلسطین کے سیکورٹی اور ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کے دن صبح کے وقت مغربی کنارے کے بیت لحم علاقے کے جنوب مشرق میں واقع الدہشیہ نامی پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس جھڑپ کے دوران بیس سالہ فلسطینی نوجوان مالک اکرم شاہین شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے مالک اکرم شاہین کے سر پر گولیاں ماریں۔

فلسطین کے سیکورٹی اور ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہےکہ مالک اکرم شاہین کی لاش بیت لحم کے بیت حالا ہسپتال میں منتقل کئے جانے کے بعد الدہشیہ پناہ گزیں کیمپ کے باشندوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جلوس نکالا اور اس حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔

پیر کے دن بھی مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے قریب صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا تھا۔ یکم اکتوبر کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد ایک سو سترہ سے بڑھ گئی ہے ۔ شہید ہونے والوں میں پچیس بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ انتفاضہ قدس میں تیرہ ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button