مولوی عبدالعزیز کی شاگردہ دہشتگرد تاشفین ملک کا پاکستانی شناختی کارڈ درست نکالا

08 دسمبر, 2015 00:00

 شیعیت نیوز: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویریفیکیشن سروس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث خاتون تاشفین ملک کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاکستانی شناختی کارڈ کی معلومات درست ہیں.

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تاشفین ملک کے شناختی کارڈ کے حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ جعلی ہے اور وہ لوگ جو پاکستانی قومی شناختی کارڈ کی ہیئت اور فاؤنٹس سے واقف ہیں، انھوں نے اس کو مذاق کا نشانہ بنایا کہ ایک جعلی شناختی کارڈ کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا گیا.

لیکن حقیقت میں یہ شناختی کارڈ اصلی ہے اور اس کی تصدیق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی 8300 اور 7000 پر ایک ایس ایم ایس بھیج کر کی جاسکتی ہے.

ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ نمبر پر تاشفین ملک کا (سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا) شناختی کارڈ نمبر بھیجا تو ادارے کی جانب سے تصدیقی پیغام موصول ہوا، جس میں شناختی کارڈ ہولڈر کا نام تاشفین ملک ولد گلزار احمد ملک بتایا گیا.

دوسری جانب تاشفین کے شناختی کارڈ کی ہیئت اور اس کے فونٹس تبدیل ہونے کا جواز یہ ہوسکتا ہے کہ یہ اصلی شناختی کارڈ کی اسکین شدہ کاپی نہیں ہے بلکہ تاشفین ملک کے شناختی کارڈ کا پرنٹ آؤٹ ہے جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ریفرنس کے لیے استعمال کرتے ہیں.

56668f9e2e0cf.png

نادرا کے ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک ویری سس (Verisys) نامی سافٹ ویئر میں کوئی بھی شناختی کارڈ نمبر ڈال کر اس کا ویسا ہی پرنٹ آؤٹ نکالا جاسکتا ہے، جیسا شناختی کارڈ تاشفین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے.

واضح رہے کہ ویری سس نادرا کا ایک ایسا ٹول ہے جس تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رسائی حاصل ہے.

گزشتہ ہفتے سان برنارڈینو میں واقع معذوروں کے سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

file_25.jpeg

56668f9e6f1d6.jpg

 

 

 

 

 

12:26 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔