یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے جاری

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے اتوار کو یمن کے وسطی صوبہ مآرب کے علاقے صرواح کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے اس حملے میں کم سے کم دس افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ یمن کے مغربی صوبے حجہ کے علاقے بکیل المیر پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین یمنی شہری شہید ہوگئے۔

ادھر یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں اتوار کو سعودی سرحدی شہر نجران میں واقع فوجی اڈے الشبکہ پر تعینات کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے بھی سعودی علاقے ملطہ میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے بعد وہاں پر تعینات سعودی فوجی فرار ہوگئے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کرتے ہوئے جیزان اور نجران علاقوں میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائل اور مارٹر گولوں سے بھی حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button