پاکستان

کیلی فورنیا دہشتگردی کی جڑ لال مسجد کا خطیب تکفیری مولوی عبدالعزیز(برقع) نکلا

شیعیت نیوز: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔
رائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button