کربلا کے بعد اربعین کا دوسرا بڑا اجتماع نائیجریا میں منعقد ہوا
اربعین امام حسین علیہ سلام کا دوسرا بڑا اجتماع نائیجریا کے شہر زاویا میں منعقد ہوا جہاں لاکھوں افراد مختلف صوبوں سے جمع ہوئے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کربلا میں اربعین امام حسین علیہ سلام کا سب سے برا اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً دو کرڑو ستر لاکھ افراد نے شرکت کی۔
نائیجریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراھیم زکزکیہ نے اربعین کے اجتماع میں شامل لاکھوں عزاداروں سے پولو گراونڈ متصل حسینہ بقیتہ اللہ زاریا میں خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اربعین کے سلسلے میں ہونے والا مارچ بھی باخیر یت اختتام ہوا ہے، انہوں نے نائجیریا کے مختلف شہروں سے پیدل سفر کرکے زاویا اربعین میں شرکت کے لئے آنے والے عزادروں سے کہا کہ یہ پاپیادہ سفر بھی بلکل ایسے ہی ہے جیسے کربلا میں پیدل کرکے پہنچے ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ لبیک یاحسین کو شرک کہنے والے جاں لیں کے لبیک یاحسین کا مطلب یہ ہے کہ ہم امام حسین کی صدا پر حاضر ہیں، یہ امام کو جواب ہے۔
انہوں نے پاپیادہ جلوس اربعین کے موقع پر ہونے والے دہشتگردانہ بم حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بوکو حرام میں موجود دہشتگرد وں کے ماسٹرمائنڈ وہی لوگ ہیں جو شام، بحرین اور یمن میں معصوم عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی وجہ اس پاپیادہ جلوس میں مزید لوگوں کا اضافہ ہوا گویا اس دھماکہ کے ہمارے اس سفر کو مزید تقویت بخشی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے نتیجےمیں ۲۳ افراد شہید ہوئےجس میں ۱۶ عین وقت شہید ہوئے جبکہ دیگر دوران علاج شہید ہوئے۔