سعودی عرب

سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی حمایت میں مظاہرہ

قطیف نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکڑوں عوام نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اور اس ملک کے دوسرے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں پیر کی رات مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں کئے جانے والے اس مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں شیخ باقر النمر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ شیخ باقر النمر اور دوسرے سیاسی قیدیوں منجملہ دو شیعہ نوجوانوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی مذمت کر رہے تھے۔
مظاہرین نے سعودی عرب کی عدالت کے ان فیصلوں کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل سعود حکومت کے یہ فیصلے قطیف کے اہل تشیع کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے حال ہی میں اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔
شیخ باقر النمر کو مشرقی سعودی عرب میں شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد جولائی دو ہزار بارہ میں گرفتار کیا گیا۔
سنہ دو ہزار گیارہ میں اپنے جائز حقوق کے حصول اور ملک میں سیاسی اصلاحات پر مبنی عوام کے مطالبات اور اس سلسلے میں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد خاص طور پر ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گرفتاری اور ان کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد اس ملک کے شیعہ آبادی والے مشرقی علاقے سعودی حکام کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button