سعودی عربیہ نے امریکی صدر کو ایک سال میں 13لاکھ ڈالر کے تحائف دئیے، امریکی محکمہ خارجہ کا اعتراف

30 نومبر, 2015 00:00

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عربیہ کی دوستی بہت پختہ ہے جس کا ثبوت گذشتہ ایک سال میں سعودی حکمران بادشاہ کی جانب سے امریکی صدراوبامہ کو تیرہ لاکھ ڈالرز کے قیمتی تحائف نوازے گئے ہیں، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی انگریزی روزنامہ ٹریبیون میں شائع ہونے والی ایک خبر میں امریکی محکمہ خارج نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات گہرے ہیں اور اس بات کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ سعودی بادشاہ نے گذشتہ سال سنہ 2014ء میں امریکی صدر باراک اوبامہ کو 13لاکھ ڈالرز (1.3ملین ڈالرز) کے تحائف نوازے ہیں۔
ایک اور ذرائع کے مطابق امریکی صدر کو سعودی بادشاہ کی طرف دے دئیے گئے قیمتی تحائف میں زیادہ تر اشیاء سونے کی ہیں جبکہ اس میں دنیا کی قیمتی ترین شراب کے تحائف بھی شامل ہیں ، واضح رہے کہ امریکی صدر جب بھی سعودی عرب کے حکمرانوں سے ملاقات کے لئے سعودی عرب آئے ہیں یا سعودی حکمرانوں نے کسی اور مقام پر ملاقات کی ہے تو دونوں ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دنیا کی مہنگی ترین شراب کے تحائف سمیت سونے اور دیگر قیمتی اشیاء کے تحائف دئیے جاتے رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی بادشاہ کی طرف سے امریکی صدر اور ان کی فیملی کو دئیے گئے سعودی تحائف کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی جانب سے ایک سونے کا قیمتی تحفہ دیا گیا تھا جس کی مالیت $85,240ڈالرز تھی ، جبکہ ایک اور تحفہ جو امریکی صدر کو دیا گیا اس کی قیمت $57,000.ڈالرز تھی۔
اسی رپورٹ میں امریکی صدر کی بیگم صاحبہ کو سعودی بادشاہ کی طرف سے دئیے گئے تحائف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مشعل اوبامہ کو سعودی بادشاہ کی طرف سے سونے کے جو قیمتی سیٹ دئیے گئے تھے ان کی مالیت $1.13ملین ڈالرزاور $80,000 ڈالرز تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی بادشاہ نے نہ صرف امریکی صدر اور ان کی اہلیہ بلکہ صدارتی ہاؤس میں کام کرنے والے ایک ہندہ ملازم پریم کمار کو بھی جنوری سنہ2014ء میں ایک قیمتی چاندی کا تحفہ دیا تھا جس کی مالیت $19,628 ڈالرز تھی اور اسی طرح وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے Philip Gordon, Rob Malley, اور Ben Rhodesکو بھی $8,170 ڈالرز کی قیمتی گھڑیاں دی گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی بادشاہ عبد اللہ نے بھی سنہ2013ء میں $9.8 millionڈالرز کے تحائف امریکی صدر کو دئیے تھے۔

1:05 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔