صنعا اور تعز پر سعودی عرب کی بمباری میں 20 یمنی شہید

30 نومبر, 2015 00:00

 سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری جاری ہے سعودی عرب نے صنعا اور صوبہ تعز پر تازہ ترین بمباری میں 20 یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں صنعا میں 8 افراد شہید جبکہ صوبہ تعز میں 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ادھر یمنی فورسز نے بھی سعودی عرب کے شہر نجران اور جیزان میں راکٹوں حملوں میں کئي چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے۔

2:49 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔