پاکستان

طالبان کا عسکری ونگ شہر میں دندناتا پھر رہا ہے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا تمام تر سہرا آرمی چیف کو جاتا ہے ۔یہ کیسا انصاف ہے کہ طالبان کا عسکری ونگ شہر میں دندناتا پھر رہا ہے اور ہمیں انتخابی مہم میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جنوبی لیاری گلستان کالونی یونین کونسل نمبر دس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری ،سیکرٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک ،ضلع صدر عبدالقیو م سالارزئی ،سید حنیف شاہ آغاچیئر مین کے امیدوار سبحان خان اور وارڈ صدر ولی خان افغان نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹر شاہی سیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی آپریشن کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان کی کاوشیں انتہائی لائق تحسین ہیں ۔ہم لیاری کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں ۔پہلے کراچی شہر میں آپریشن پھر انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی رینجرز کا عزم انتہائی لائق تحسین ہے ۔انہون نے کہا کہ ہمیں بھی شہر میں سیاست کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے ہماری تنظیمی سرگرمیوں پر قدغن نہ لگایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button