پاکستان

شکار پور میں کالعدم لشکر جھنگوی سرگرم، کرائم مانیٹرنگ سیل نے مراسلہ جاری کردیا

کرائم مانیٹرنگ سیل سندھ کے انچارج سید ناظرالدین شاہ نے آئی جی سندھ پولیس، سندھ رینجرز اور محکمہ داخلہ کے نام اپنے مراسلے میں انکشاف کیا ہے کہ شکارپور میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نے اپنی سرگرمیوں کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کیئے جائیں۔

شیعت نیوز کو موصول اس مراسلے کے مطابق کرائم مانیٹرنگ سیل کو آرمی ہیڈکوائٹر کور ۵ کے خط نمبر 701/18/ISمیں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ضلع شکار میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سرگرم ہوگئی ہے۔

یہ بات دھیاں میں رہے کہ شکار پور میں ۹ ماہ قبل ہی مسجد و امامبارگاہ کربلا میں دوران نماز جمعہ خودکش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے تھےاور ۵۰ سے زائد نمازیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

کرائم مانیٹرنگ سیل نے محکمہ داخلہ سندھ اور سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کو اس کالعدم تنظیم کی موجودگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ضلع میں فوری طور پر سخط سیکورٹی کے اقدامات اور خفیہ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ کسی بھی سانحہ سے بچا جاسکے۔

 

CMC_LEJ.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button