عراق
الانبار کے مرکزی شہر رمادی میں شدید جھڑپیں ، فلسطین پل پر قبضہ
عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈراسماعیل محلاوی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے شمال مغربی رمادی میں دریائے فرات پر واقع فلسطین نامی پل پر قبضہ کرنے کے بعد شہر کو پوری طرح سے ا پنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے اندر موجود دہشت گردوں کی سپلائی لائن مکمل طور سے کاٹ دی گئی ہے اور تمام راستوں پر عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوان تعینات ہیں۔ عراقی فوج نے مغربی شہر حدیثہ پر داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ اس حملے میں درجنوں داعشی دہشت گر د ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب مغربی رمادی میں ہونے والے بم کے دھماکے میں سولہ افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے و الوں میں عراقی فوج او ر عوامی رضاکار فورس کے جوان بھی شامل ہیں