پاکستان

دہشت گردی کا خطرہ، مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند

کراچی: مزار قائد پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں مزارقائد پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزار قائد پر سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرے سندھ حکومت نے قائد اعظم کے مزار مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کرتے ہوئے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button