یمن

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے دو علاقوں سے سعودی عرب کے ایجنٹوں کو مار بھگایا ہے۔

 یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ساتھ کئی دن کی لڑائی کےبعد صوبہ تعز کے جنوبی علاقے الشریجہ اور صوبہ لحج میں واقع کرش کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ان علاقوں سے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی اور سعودی عرب کے ایجنٹوں کو مار بھگایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں واقع شہرالربوعہ اور یمن کے صوبہ تعز میں واقع تبہ الخزان علاقے میں سعودی عرب کے فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں پر حملے کر کے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع نجران شہر میں نہوقہ فوجی چھاؤنی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے دن یمن کے صوبہ صعدہ کے شہرباقم میں واقع القطینات نامی علاقے میں عام شہریوں کی ایک گاڑی پر بمباری کر کے یمن کے سات شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button