پاکستان

پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی نماز جنازہ فیصل بیس کراچی میں ادا کردی گئی

پاکستان ائیر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی نماز جنازہ فیصل بیس میں ادا کردی گئی۔ پاکستان ائیر فورس کی پہلی شہید خاتون فلائنگ پائلٹ مریم مختار کی نماز جنازہ کراچی فیصل بیس میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف ائیر مارشل سہیل امان اور کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیصل ائیر بیس پر مریم مختار کی میت کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ وصول کیا گیا۔ مریم مختارکل صبح دوران پرواز کندیاں کے قریب طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئی تھیں۔ مریم مختار کے والد مختار احمد بھی ریٹائرڈ کرنل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button