مشرق وسطی

شامی فوج نے اپنے ملک کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے کویرس ایر بیس کے قریب واقع تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرانے کے علاوہ شمالی حلب میں واقع ایر کالج کی عمارت پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی فوج، کویرس کے ایربیس کو دہشت گردوں کے قبضے سے پہلے ہی آزاد کراچکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب رقہ شاہراہ کے ذریعے داعش کی سپلائی کا راستہ بھی کاٹ دیا ہے جس کے بعد کویرس کے نواحی علاقے دہشت گردوں کی دسترس سے محفوظ ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نےصوبہ دمشق کے بھی متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے چھڑالیا ہے۔ ادھر شمال مغربی شام کے شہروں حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے دوران جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے پینتس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button