عراق

عراق: داعش کے کم سے کم بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے

عراق کی سومریہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ ملیشیا کے جوانوں نے موصل کے مغرب میں سنجار کے نزدیک داعش کے خلاف ایک آپریشن میں کم سے کم بارہ دہشت گردوں کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ ملیشیا نے سنجار کے مشرق میں واقع الشبابیط نامی گاؤں پر حملہ کرکے داعش کی کم سے کم پانچ گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پیشمرگہ ملیشیا کے حملے کے بعد داعش کے افراد مذکورہ گاؤں سے شہر تلعفر کی جانب فرار ہو گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button