پاکستان

سوشل میڈیا کے ذریعہ شام میں دہشتگردی کے لئے پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کا انکشاف

شام میں دہشتگردی کے لئے داعش کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ابو خالد ،ہنطلہ اور ابو عقابہ نامی آئی ڈیز سے پاکستانی نوجوانوں کی بیرین واشنگ کرکے انہیں شام میں دہشتگردی کے لئے بھرتی کیا جارہا جنہیں براستہ ایران ،ترکی بھیجا جاتا  ہے ۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی جانب سے بھی اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ داعش سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کررہی ہے، جبکہ دفاعی فورسس بھی اس جانب کئی بار متوجہ کرواچکی ہیں ، لہذا ضرورت اس امر ہے کہ پاکستانی والدین اپنے بچوں پر جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیںاُن نظر رکھیں کہیںوہ انجانے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بلیک میل نا ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button