یمن

سعودی عرب کی جارحیت، یمن کے تاریخی آثار کو تباہ کردیا

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے محکمۂ آثار قدیمہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک بہت سے تاریخی آثار تباہ ہو چکے ہیں، کہا ہے کہ سعودی حملوں میں یمن کے چھے تاریخی شہر،چھے قلعے، تین میوزیم، دو مساجد، چار محل اور صنعا، عدن نیز صعدہ میں دسیوں تاریخی مقامات تباہ ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے رہائشی علاقوں، بنیادی تنصیبات اور ہسپتالوں پر سعودی حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی حمایت کرنا قرار دیتے ہوئے، انسانی امور میں ہم آہنگی سے متعلق اقوام متحدہ کے انچارج جان گانگ سے مطالبہ کیا کہ وہ، یمن کے مختلف شہروں کا قریب سے جائزہ لیں تاکہ سعودی جارحانہ حملوں میں ہونے والی تباہی و بربادی کا اندازہ لگایا جا سکے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ملکوں کو متحد کرکے امریکی ہری جھنڈی سے گذشتہ چھبّیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملے شروع کئے جن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ ان جارحانہ حملوں کا مقصد یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button