پاکستان

شیخوپورہ پولیس کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

پولیس نے شیخوپورہ میں گرینڈ سرچ آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 ڈی ایس پیز کی سربراہی میں ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس دوران 3 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے تینوں دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد پاکستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اس ضمن میں سرچ آپریشن کے دوران یہ 3 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button