عزاداری کو محدود کر نے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے،علامہ ساجد نقوی
علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسینؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ اور اس کو محدود کرنے کی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائیگا،مقامی ہال میں منعقدہ عظمت حسین ؑ اور انسانیت کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ اتحاد اور وحدت کی بات کی ،ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں لیکن ہمارے ساتھ ناروا سلوک روارکھا جا رہا ہے۔لیکن ظلم،جبر اور بربریت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے کیونکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور قیام میں ہمارا برابر کا حصہ ہے۔کانفرنس سے علامہ عارف حسین واحدی،سید محمد عباس زیدی،ضمیر علی شیخ،علامہ محمد علی جروار ،علامہ جعفر سبحانی ،علامہ ناظر عباس تقوی ،مولانا شبیر حسین میثمی ،مولانا اسد رضا نعیمی ،ڈاکٹر مسعود جمال خانزادہ،مولانا محسن مہدوی،مولانا محمد عباس نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔








