پاکستان

بلدیاتی الیکشن سے قبل فرقہ واریت کی سازش کی جارہی ہے،علامہ ناظر عباس

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردوںکی جانب سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ گلنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو پولیس اورقانون نا فذ کرنے والے ادارو ں کے لیے سوالیہ نشان ہے دہشت گرد اپنا ہدف آسانی کے ساتھ پورا کرکے فرار ہو نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ علامہ نا ظر عباس نے کہا کہ یہ چھوٹے چھوٹے واقعات کسی بھی دن بڑے سانحہ کا سبب سکتے ہیں ،گذشتہ روز امام بارگاہ سجادیہ میں دستی بم پھینک کر دہشتگردوں نے کراچی کا امن تباہ کرنا چاہا لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کا میاب نہ ہوسکے اور دو دن قبل گلشن اقبال میں عزادار حیدر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔بلدیاتی الیکشن سے قبل فرقہ واریت کا نیا کھیل شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت سندھ کو چاہئے وہ ان واقعات کا سختی سے نو ٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button