آیت اللہ سیستانی کے دفترنےآپ کی بیماری سےمربوط افواہوں کو مسترد کردیا ہے
عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفترنے ہارٹ اٹیک اورآپ کے بیماری میں مبتلا ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی مکمل طورپرصحیح وسالم ہیں اوروہ معمول کےمطابق اپنے مہمانوں سےملاقاتیں کررہے ہیں۔
آیت اللہ سیستانی کے دفترکی سائٹ نے ایک ذمہ دارذرائع کےحوالے سے لکھا ہے کہ آیت اللہ سیستانی صحیح وسالم ہیں اوروہ معمول کے مطابق اپنے مہمانوں اورزائرین سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ لہذا آپ کی بیماری کے بارے میں جوخبریں شائع کی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں اوران کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اس ذرائع نے میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی خبروں کونقل کرنے میں زیادہ سے زیادہ دقت کریں اورجوچیزیں مختلف سائٹس پرسیاسی اہداف کے تحت شائع کی جارہی ہیں ، ان کا حوالہ نہ دیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بعض ذرائع ابلاغ اورسوشل میڈیا پر خبرشائع کی تھی کہ آیت اللہ سیستانی بیماری میں مبتلا ہیں۔